سرینگر//جمعیت اہلحدیث صدر غلام محمد بٹ المدنی نے جامع سلفیہ لال بازار میں یک روزہ دینی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی عدم رواداری ، استعماری ہتھکنڈے ، راسمالی نظام ساری انسانیت کو کچلنے کے در پے ہے ،ایسے میں ساری دنیا کو اسلام کے نظام رحمت ، عدل و انصاف ، نظام اعتدال و میانہ روی ، نظام عزت و عصمت کو سمجھنے ، پرکھنے اور عملانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں انصاف کا بول بولا ہو ، مظلوم قوموں کی داد رسی ہو ، ظالم کو اس کے ظلم سے روکا جائے۔ انہوںنے کہاکہ خواتین وبچیوں کو تحفظ حاصل ہو، نوجوانوں کی صلاحتیں قوم و ملت کے کا کل و خم سنوارے میں صرف ہوں،لوگ تعلیم ، صحت اور روز گار پر توجہ دے سکیں۔ صدر جمعیت نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی مایوسی ، بے چنی اور بدامنی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے فی الفور ی دین کی طرف رجوع ، انسانی حقوق کی پاسداری اور ریاست اقتدار کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے فی الفور وحشت کے بازار کو بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مسلے کے دائمی حل کی جانب گامزن ہونے کی تلقین کی۔ اجتماع سے ناظم اعلی ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی، مفتی جماعت محمد یعقوب بابا المدنی ، مولانا محمد رمضان البزلوی اور دیگر اکا برین نے خطابات کئے۔