تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی صدر ژی جن پنگ نے صدر پاکستان ممنون حسین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چین اہلیت کی بنیاد پر این ایس جی کے معاملے کو ڈیل کرے گا جو کہ پاکستانی رکنیت کے کیس کو مضبوط کر ے گا اور اس یقین دہانی کی تصدیق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ کے حوالے سے امتیازی پالیسی اختیار نہ کرنے پر چینی صدر کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے16ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وفود کی سطح پر ملاقات کی جن میں ا ین ایس جی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چین نےاین پی ٹی پر دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر بھارت کوگروپ میں شمولیت سے روکنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا اور آخری اطلاعات کے مطابق منت سماجت کے باوجود بھارت کوکامیابی نہیں مل سکی، چین کے علاوہ ترکی ، آسٹریا، برازیل اور نیوزی لینڈ نے بھی بھارتی رکنیت کی مخالفت کی۔
چین کی بھارت کو ممبرشپ دیئے جانے کی مخالفت نے دنیا کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرادی ہے کہ پاکستان اور بھارت جیسی ایٹمی ریاستوں کو جوہری تجارت کی اجازت دی جاتی ہے تو عالمی سطح پر جوہری صورتحال کیا ہوگی۔
سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاک چین صدور کی ملاقات کے دوران اقتصادی و دفاعی سیکٹرز پر بھی بات چیت کئی گئی جبکہ این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے واضح کردیا کہ پاکستان اور بھارت ایک ساتھ ہی سپلائرز گروپ میں شامل ہوں گے۔دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کے دوست اور دشمن مشترک قرار دیتے ہوئے دہشت گردی انتہا پسندی اور علیحدگی پسندوں کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ماہ رمضان میں پانی کی قلت پر اسمبلی میں ہنگامہ
Leave a Comment