سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرو ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے پیش نظر لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے کے اقدامات کریں۔ اُنہوں نے بجلی ، پینے کا پانی ، صحت وصفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ رسوئی گیس ، معیاری چاول، آٹا اور کھانڈ دستیاب رکھنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر فاروق نے تاجروں اور دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ذخیر اندوزی اور ناجائیز منافع خوری سے گریز کریں اور عوام کو مناسب اور معقول داموں پر ضروری اشیاء فروخت کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے محکمہ بجلی سے خصوصی طور اپیل کی کہ ماہ رمضان کے پیش نظر صارفین کو بجلی سپلائی کی بحالی میں اور معقولیت لائی جائے ،خصوصاً سحری ، افطار اور تراویح کے اوقات میں باقاعدگی کے ساتھ بجلی سپلائی مہیا رکھی جائے۔