سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لئے مچھلی پالن منافع بخش ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے سرمایہ کاری میںفوری اور بہتر معاوضہ یقینی بن سکتا ہے۔ محکمہ فشریز کی طرف سے’’ آتما ‘‘کے تحت منعقدہ ایک تربیتی اورجانکاری کیمپ کے دوران ترقیاتی کمشنر سرینگرنے کہا کہ قدرت نے وادی کو دریائوں ،ندیوں ،چشموں اور جھیلوں سے مالا مال کیا ہے جس سے روزگار کے بے پناہ وسائل دستیاب ہوسکتے ہیں۔انہوںنے نوجوانوں پر زودیا کہ وہ آگے آکر ماہی پالن شعبے سے فوائدحاصل کریں۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع انتظامیہ سرینگر میں ماہی پالن کے عمل میں باقاعدگی لانے اوراسے مزید منافع بخش بنانے کے لئے لازمی اقدامات کرے گی۔کیمپ میں 100سے زیادہ فِش فارمرس نے شرکت کی۔