سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ایک بیان کے مطابق ماہ رمضان کے دوسرے عشرے کے آخری دن تیسرے جمعتہ المبارک اور یوم فتح مکہ مکرمہ کے عظیم دن کی مناسبت سے فرزندان توحید کی ایک بھاری تعداد نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میںاللہ تعالیٰ کے حضور سربسجودہوکرنماز جمعہ کا فریضہ ادا کیاتاہم اس بار بھی شہر ودیہات سے آئے ہوئے ہزاروں مردو زن کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب میرواعظ کشمیر سرکاری بندشوں کے سبب اپنا منصبی فریضہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد نہیں آسکے۔بیان میں یوم فتح مکہ کو اسلامی تاریخ کا ایک انقلاب انگیز اور تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ21ماہ رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے صدیوں کی روایت کے مطابق میرواعظ آستانہ عالیہ دستگیر صاحب سرائے بالا سرینگر میں ایک عوامی اجتماع میں خصوصی پروگرام کے دوران سیدنا حضرت علیؓ کو خراج عقیدت پیش کرتے تھے ۔دریں اثنا جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا سیداحمد سعید نقشبندی نے میرواعظ کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اب وقت آچکا ہے کہ موصوف کی رہائی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ اپنی پر امن دینی ، سماجی اور منصبی ذمہ داریاںانجام دے سکیں۔بزرگ امام حی نے نمازیوں اور زائرین کو انجمن اوقاف کے تحت ممکنہ سہولیات پہنچانے، روزہ داروں کے لئے افطاری کے اہتمام کی کوششوں کی سراہنا کرتے ہوئے اس ضمن میںاوقاف کے ملازمین اور عملہ کی ستائش کی۔