مغفرت، اُنس و اخوت کا مہینہ آگیا
چاند اُفق پہ ماہِ رحمت کا ہے دیکھو چھاگیا
یاد کرنے تازہ آیا عظمتِ قرآن کو یہ
کوثر و تسنیم کی نہروں کا پانی لاگیا
حق اَدائی کرگیا جو قلب سے اس ماہ کی
وہ کلید ِ بابِ رضواں کی ضمانت پاگیا
جس نے پہلو میں یتٰمیٰ کے کیا افطار ہے
شجرِ اَلفردوس کے باغوں کا میوہ کھاگیا
جو رموزِ عظمتِ قرآن سے آگاہ ہُوا
خواہشاتِ نفس کے اصنام سارے ڈھاگیا
طُفیلؔ شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر،موبائل نمبر؛6006081653