عظمتِ رمضان المبارک
بخشش کا رحمتوں کا عظمت کا یہ مہینہ
مومن کو ہو مبارک رحمت کا یہ مہینہ
قران جیسی دولت اس میں عطا ہوئی ہے
بیشک ہے بالیقیں ہے نعمت کا یہ مہینہ
دیکھو بہت ہی خوش ہیں مسکین اور غرباء
خوشیوں کو ساتھ لایا عظمت کا یہ مہینہ
اے عاصیو کرو تم اب اپنے رب کو راضی
اس نے عطا کیا ہے قربت کا یہ مہینہ
ایماں کی خوشبوؤں سے مہکی ہوئی فضا ہے
آیا ہے دیکھو ارشد ؔنکہت کا یہ مہینہ
محمد ارشد خان رضوی فیروزآبادی
موبائل نمبر؛9259589974
ہو گیا مہینہ ٔ مُبارک پھر شروع رمضان کا
ہو گیا مہینہ مُبارک پھِر شروع رمضان کا
خیر مقدم اِس کا کرنا فرض ہے اِنسان کا
اہلِ سُنت اِس کو کہہ دو یک زباں خوش آمدید
تیس دِن دیدار کر لو آپ اِس مہمان کا
فیض سے اِس کے ہوئی جاتی ہے اُمّت ایک دل
ایک یہ خاصہ ہے اپنے دوستو رمضان کا
ہو طفاوت جِس سے پیدا اور ہو باہم تضاد
جان کر پھِر کیوں کریں ہم فعلِ بد شیطان کا
اِس مُبارک ماہ میں تُو نفسِ امارہ کو مار
ہے عبادت کا مہینہ اور ہے گُن گان کا
روزہ دارو روزہ رکھنا فرض ہے اِسلام میں
بخل کرنا فرض سے ہے کارِ بد حیوان کا
بعدِ سحری مسجدوں سے جب ہو جاتی ہے اذان
خوب رُو ہوتا ہے تب کیا آئینہ ایمان کا
غیر مُسلم ہو کے بھی مُجھ کو ہے اِس کا احترام
معتقد عُشّاقؔ مانو ہوں میں اِس کی شان کا
عُشّاق ؔکِشتواڑی
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ
موبائل نمبر 9697524469
ہادیٔ اعظم ﷺ
بعد از خُدا ہے معتبر بس نام تُمہارا
اے ہادیٔ اعظم ؐ ہے یہ اعجاز تُمہارا
جن و بشر کے زیرِ لب، نامِ مُحمدؐ
محشر تلک ہے نام یہ ممتاز تُمہارا
صادق،امین وہ تیرے القابِ بے بَدَل
کوہِ صفاسے یوں ہواآغاز تُمہارا
غارِ حرا کی چھا ؤں میں جبریلؑ آشکار
اسراء کی شبِ خاص میں ہمراز تُمہارا
صدیقؓ، عمرؓ، حضرتِ عُثمانؓبا وفا
اور حیدرِؓکرار بھی جانباز تُمہارا
محشر تلک ہے جاوداں اے فاتحِؐ مکہ
انصاف و عدالت کا وہ انداز تُمہارا
طُفیلؔ شفیع
گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر
موبائل نمبر؛6006081653