بارہمولہ /فیاض بخاری /شمالی ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم پروفیسر نظام الدین شاہ 10مئی انتقال کرگئے۔وہ79برس کے تھے۔مرحوم نے صورہ میڈکل انسٹی ٹیوٹ میں مختصر علالت کے بعد آخری سانس لی ۔مرحوم کی نماز جنازہ عید گاہ خواجہ باغ بارہمولہ میں اد ا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔ مختلف سیاسی ،سماجی اوردینی تنظیموں جن میں محبوب کلچر سوسائٹی ،حلقہ ارباب ذوق ،اور ادبی مرکز کامراز ، جمعیت علما ئے کشمیر کے سکریٹری اور دارالعلوم شیری کے مہتمم عبدالقیوم قاسمی کے علاوہ کئی تنظیمیں شامل ہیں،نے اظہار تعزیت کیا ۔مرحوم نے ابتدائی تعلیم سینٹ جوزف اسکول بارہمولہ میںحاصل کی ۔ایم ایس ڈبلیو کی ڈگری ادھم پور راجستھان سے حاصل کی ۔مرحوم 1965میںڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر کھٹوعہ رہے جبکہ بی ڈی ا و گریز کی حیثیت بھی خدمات انجام دیں۔ آخر میں گورنمنٹ میڈیکل کالیج سرینگر سے بحثیت پرفیسر سبکدوش ہوئے ۔مرحوم چار کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔جس میں مرحوم کی ایک تصنیف ’وہ ایک سجدہ ‘اور یاد رفتگان قابل ذکرہیں۔ یاد رفتگان میں مصنف نے خواجہ باغ بارہمولہ کی منتخب شخصیات کے خاکے درج کئے جنہوں نے اپنے کردار سے متاثر کرنے والے نقوش چھوڑے اور بیسو یں صدی کو سرگرمی سے جینے کے لائق بنایا ۔مرحوم نے یتیم ٹرسٹ بارہمولہ میں سرگرمی سے اپنی خدمات پیش کیں۔