سرینگر// سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کل شہر سرینگر میں Solid Waste Management پروگرام کا آغاز کیا ۔ایس ایم سی کمشنر ریاض احمد وانی نے وزیر اعلیٰ کے صلاح کار پردیپ کمار اور کئی ماہرین کے ہمراہ اچھن کا دورہ کیا اوروہاں کوڑا کرکٹ کو ٹکانے لگانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ایس ایم سی کمشنر نے اس بات کا عتراف کیا کہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا ایک بہت بڑا چیلینج ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھن کا دورہ کرنے کا مقصد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کا جائزہ لینا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے سنجیدہ نو عیت کے اقدا مات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔