سرینگر//معروف بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا بدھ کو انتقال ہوگیا۔ عرفان خان کو منگل کے روز پیٹ میں انففیکشن کے بعد ممبئی کے اسپتال کی آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق 53 سالہ عرفان خان کو کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ عرفان خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہواتھا۔
عرفان خان کی 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کا تین دن پہلے جے پور میں انتقال ہوگیا تھا۔ اداکار کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو پائے ۔ کینسر سے نجات پانے کے بعد 2019 میں واپسی کرتے ہوئے اداکار نے ”انگریزی میڈیم“ فلم کی شوٹگ کی تھی۔
عرفا خان کو کینسر جیسی بیماری ہرا نہیں پائی ،لیکن لگتا ہے کہ ماں سعیدہ بیگم کی موت کاصدمہ شاید عرفان خان جھیل نہیں پائے۔