Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

ماں کاآنچل باپ کا سایہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
بلاشبہ والدین ہی کائنات میں ایسی عظیم ہستیاں ہیں جن کے اولاد پر بے شمار احسانات ہیں۔ اگر کوئی شخص ساری زندگی اپنے والدین کی خدمت کرکے ان احسانات کا بدلہ چکانا چاہے تب بھی وہ والدین کا حق ادا کرنے سے قاصررہے گا۔والدین اولادکیلئے انمول اورقیمتی ترین اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیںاوراس اثاثے کاکوئی نعم البدل ممکن ہی نہیں۔ ایک بچہ جب دُنیامیں اپنی آنکھیں کھولتاہے تواس کے والدین کے دِلوں میں خوشیوں وشادمانیوں کے پھوارے پھوٹ پڑتے ہیں ،والدین اپنے بیٹے یابیٹی کی پیدائش کی خوشیوں میں جہاں جھوم رہے ہوتے ہیں ،وہیں وہ اپنی اولادکے سنہرے وخوشنمامستقبل کے سپنے آنکھوں میں سجاتے ہوئے اپنی اولادکوہرقسم کی سہولت میسرکرانے کیلئے کٹھن سے کٹھن حالات سے نبردآزماہونے کاعزم مصمّم کرلیتے ہیں۔والدین کے چہرے ہرروزاپنے بچے کو آنگن میں کھیلتے،مسکراتے دیکھ کرخوشیوں کی چمک سے جگمگااُٹھتے ہیں۔اپنی اولادکوبہترسے بہترآسائشیں مہیاکرانے کیلئے وہ نہ صرف سخت محنت کرتے ہیں بلکہ دھوپ ،گرمی ،سردی اوردیگرمشکلات کودِل سے اِک آہ ! نکالے بغیرسہہ جاتے ہیں۔دُنیاکے تمام والدین اپنی اولادکے تئیں ایک جیساجذبہ ،خواہشات ،چاہت،آرزو،سوچ وفکررکھتے ہیں ۔والدین اپنی اولادکوصالح بنانے کے ساتھ ساتھ ایسے منصب پرفائزکرنے کی تمناکرتے ہیںجس سے ان کی اولادباوقارزندگی گذارسکے۔اولادکوباوقارزندگی دینے کیلئے والدین جہاںسخت جسمانی اورذہنی مشقت اُٹھاتے ہیں،وہیںوہہرروزاولادکی باوقارزندگی کی تمناکااظہاردوران عبادت اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوکرکرتے ہیں ۔وہ دُعافرماتے ہیں کہ ان کی اولادراہ مستقیم پرچلے اورایسے منصب پرفائزہوں جس کے ذریعے وہ باوقارزندگی جی سکیں۔والدین اپنی اولادکے تئیں سچا اورپاک جذبہ رکھتے ہیں،وہ خودپریشانیوں میں رہ کراولادکی خوشیوں کاسامان پیداکرنے کے ہرممکن جتن کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔اپنی اولادکے شانداراورسنہرے مستقبل کی تمناکی تعبیرکی خاطروالدین اپنے پیٹ پرپتھرباندھتے ہیں ،تنگی ،سختی اورمصیبتوں کوخوشی خوشی جھیل لیتے ہیں ۔ہرمشکل اورپریشانی کواولادکی خاطرسہنے کی طاقت والدین کواپنی اولادکے تئیں بے لوث جذبے سے ہی ملتی ہے۔والدین چاہتے ہیں کہ ان کی اولادکوزندگی میں کوئی دُکھ نہ جھیلناپڑے اورساتھ ہی انہیں یہ بھی توقع ہوتی ہے کہ اولادان کے بڑھاپے کاسہارابنے۔جب تمام ترمشقتوں کے بعداولادکسی منصب پرپہنچتی ہے توزیادہ تراولادیں والدین کونظراندازکر جاتی ہیں،موجودہ دورکایہ المیہ ہے کہ والدین کوبیشتراولادیں نظرانداز کرنے میں کوئی شرم محسوس نہیں کررہی ہیں۔ حقیقت میں والدین کی نافرمانی کرنادوزخ میں اپنامقام بنانے کے مترادف ہے ۔دین اِسلام میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے ۔ والدین کی عظمت کااندازہ  اس بات سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھی ہے اوروالدکوجنت کادروازہ قراردیاہے ۔اولادکووالدین کے تئیں عائدفرائض کوانجام دیناچاہیئے کیونکہ یہی وہ شخصیات ہیں جن کی خدمت کرکے انسان حقیقی معنوں میں خوشی وانبساط سے بھرپور زندگی گذارسکتاہے ۔جواولاداپنے والدین کی آنکھوں میں اپنے لیے سجے سپنوں کومحسوس کرلیتی ہے وہی اولادیں والدین کے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکرنے میں کامیاب وکامران ہوتی ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ جوشخص اپنے والدین کی خوشیوں اوران کے سپنوں کوپوراکرنے کیلئے سخت محنت کرتاہے اس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتاہے اوراللہ تعالیٰ جس سے راضی ہوتواُسے زندگی کے ہرموڑپرکامیابی وکامرانی ہی نصیب ہوتی ہے ۔اولادکافرض بنتاہے کہ جب والدین اپنی ساری زندگی اولادکی خوشیوں کیلئے بھاگ دوڑکرکے بڑھاپے میں پہنچ جائیں توان کی خوب خدمت کریں بجائے اس کے کہ انہیں بڑھاپے میں نظراندازکرکے خوداپنی زندگی مزے سے گذاریں ۔ کوئی بھی شخص جب بڑھاپے میں پہنچ جاتاہے تواس عمر میں وہ عموماً چڑچڑا ہوجاتا ہے اور اس کی طبیعت میں بے چینی پیدا ہوجاتی ہے۔ لہٰذا والدین کو اس کیفیت میں اولاد کی طرف سے اچھے رویے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔قرآن کریم اور احادیث مبارک سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا اور ان کا ادب و احترام ہر صورت میں ضروری ہے اور ان کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کی کسی حال میں اجازت نہیں۔ والدین کی عظمت کااندازہ اس واقعہ سے بھی با آسانی لگایاجاسکتاہے جوراقم نے چندروزپہلے تنویرخطیب صاحب کی زبانی سنا۔واقعہ اس طرح ہے کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو اپنی کندھے پربٹھاکرسات حج کروائے ۔اس شخص کے دِل میں یہ خیال آیاکہ میں نے والدہ کاحق اداکردیا ہے۔اصل میںاس آدمی نے ماں کی اس ایک رات کاحق بھی ادا نہ کیاجس رات اس نے بسترپرپیشاب کردیاتھااور اس کی والدہ نے اس شخص یعنی اپنے بچے کوبسترکی پیشاب والی گیلی جگہ سے اُٹھاکرسوکھی جگہ سلایااورماں خود گیلی جگہ سوگئی تھی۔الغرض یہ بھی فرمایاگیاہے کہ والدین کے ساتھ بدسلوکی کرنا اور بدتمیزی سے پیش آنا ایسا سنگین گناہ ہے جس کا عذاب اللہ تعالیٰ کے حکم سے دنیا ہی میں دیا جاتا ہے اور جب تک انسان اپنے اس سنگین جرم کی سزا نہ بھگت لے اس کو موت بھی نہیں آتی۔یہ بھی کہاجاتاہے کہ والدین کا نافرمان اور ان کے لیے تکالیف اور ایذاء کا سبب بننے والا شخص چین سے زندگی نہیں گزار سکتا ہے بلکہ کسی نہ کسی مصیبت و پریشانی میں مبتلا رہتا ہے۔ اگرکسی بھی شخص کو اپنی دنیا اور آخرت سنوارنی ہے تواسے چاہیے کہ وہ والدین کی دل و جان سے عزت وخدمت کرے۔ان سے اونچی آواز میں بات کرنیوالوں کے لیے دنیا و آخرت عبرت کا نشان بن جاتے ہیں۔لہٰذا والدین سے محبت سے پیش آئیے۔وہی آپ کی دعا بھی ہیں اور دوا بھی۔ہم نے والدین کی خدمت میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑی تویقیناہم کبھی بھی کسی کی نظروں میں گریں گے نہ کسی کے قدموں میں جھکیں گے۔اللہ رب العزت نے دنیا میں ہر چیز کا نعم البدل رکھا ہے لیکن والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے یہ ایک ایسی عظیم نعمت اور رحمت ہے جس کا احساس ہمیں تب ہوتا ہے جب یہ ہم سے بچھڑ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دُعاگوہوں کہ ہم سب کے سروں پررحمتوں کاسائباں تادیرقائم رکھے اور اللہ تعالی ہم سب کو والدین کی فرمانبرداری کی ہدایت دے۔(آمین)۔

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں کوٹ تا کوٹلی کالابن سڑک خستہ حال | نصف درجن پنچایتیں مشکلات کا شکار | نالیوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کی زرعی زمینیں تباہ محکمہ پر مقامی عوام کا اظہارِ برہمی
پیر پنچال
کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی
خطہ چناب
منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر
جموں
شدید گرمی کی لہر | یورپ میںخطرے کی گھنٹی
بین الاقوامی

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?