کپوارہ // ہندوارہ کے مضافات میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشیاں شروع کردی گئیں۔ 47آر آر کی ایک گشتی پارٹی شام دیر گئے خان پورہ بٹہ پورہ ماگام سے گذر رہی تھی تو اس دوران جنگجوئوں نے گھات لگایا گیا۔جنگجوئوں نے گشتی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز کی مزید کمک طلب کی گئی اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔رات دیر گئے تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔