عظمیٰ نیوز سروس
ماگام( بڈگام)ہونڈائی موٹر انڈیا لمیٹڈ (Hyundai Motor India Limited (HMIL) ) کے بااختیار ڈیلر ایچ کے ہونڈائی(HK Hyundai)نے پیر کو گلمرگ روڈ(رضوی سٹاپ) ماگام میں اپنے نئے سیلز آئوٹ لیٹ کا افتتاح کیا۔ یہ نئی سہولت بڈگام اور بارہمولہ کے اضلاع کے صارفین کیلئے ہونڈائی کی عالمی معیار کی گاڑیوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کی کوشش ہے ۔افتتاحی تقریب میں ہونڈائی موٹر انڈیا (HMIL)کے زونل بزنس ہیڈبیدبرتا شرما بوردولوئی ،زونل کوآرڈی نیٹر یون بوک ہوانگ اورایریا سیلز ہیڈ جے اینڈ کے پونیت مہتا کے علاوہ ایچ کے ہونڈائی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی محمد سلطان میر اور منیجنگ ڈائریکٹر عمر یعقوب میرشامل تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ ماگام میں نئے آئوٹ لیٹ کا آغاز ہونڈائی کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہا’’بارہمولہ اور بڈگام اضلاع میں صارفین کیلئے آسانی پیدا کرنا ہمارے لئے باعث خوشی ہے‘‘۔IONIQ 5 اور Creta Electricجیسے ماڈلز کے ساتھHyundaiبھارت میں اپنے EV قدموں کو جارحانہ طور پر بڑھا رہی ہے۔ماگام میں نیا آئوٹ لیٹ جدید ترین گاڑیوں کی لائن اپ (N Line Series) اور نمایاں خصوصیات کی نمائش کرے گا۔مشہور ماڈل جیسے وینیو، i20، i10 NIOS، Creta، Creta Electric، Exter، Aura، Verna اور Hyundai Alcazar جیسی گاڑیاں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے پاس انتخاب کرنے کیلئے اختیارات کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔ جنرل مینیجر (سیلز)شبیر بابانے کہا ’’ہونڈائی انڈیا، ہمیشہ ڈیزائن اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرتی ہے جوصارفین کے تجربے اور اعتماد کو بلند کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیاآئوٹ لیٹ ہمارے صارفین کو خاص طور پر ضلع بارہمولہ سے زیادہ اعتماد اور آسانی فراہم کرے گا‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’ہم صارفین کو فوری مالی امداد، انشورنس اور H-Promiseکے فوائد فراہم کریں گے جہاں صارفین اپنی پہلے سے استعمال شدہ گاڑیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں‘‘۔منیجر سیلز ارشاد بٹ نے کہاکہ ہونڈائی کا بنیادی ڈیجیٹل پلیٹ فارم اس کی بلیو لنک سے منسلک کار سروس ہے، جو ریموٹ گاڑی کیلئے ایک موبائل ایپ پیش کرتی ہے۔خالد مصطفی منیجر آئی ٹی اینڈ آپریشنز نے کہا’’ گاڑی کے مخصوص ٹولز سے ہٹ کر، کمپنی ایک وسیع تر تعمیر کر رہی ہے۔اس کے Soware-defined Vehicles (SDVs)کیلئے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظامفراہم کرتی ہے‘‘۔