سرینگر//سڑک کے مختلف حادثوں میں ایک کمسن لڑکاہلاک اور ایک شخص زخمی ہوا۔ سڑک حادثے میںرڈبوگ ماگام بڈگام کے نزدیک ایک ٹاٹا موبائیل زیرنمبرJK05D-1545 نے ایک کمسن لڑکے اسرار احمد تیلی ولد شوکت احمد تیلی ساکن نیوی کالونی بنہ مکہامہ کو ٹکرمارکر زخمی کیا جس کو علاج ومعالجہ کیلئے سب ڈسڑکٹ اسپتال ماگام منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔سڑک کے ایک حادثے میں چوکیال دراس کرگل کے نزدیک ایک گاڑی زیرنمبرJK01N-0588 کو قومی شہرہ سڑک پر حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک سواری ارشد حُسین ولد غلام حسن ساکن بارہ مولہ زخمی ہوئے جس کوعلاج ومعالجہ کیلئے اسپتال منتقل گیاگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔