سرینگر//انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) میں کانسٹیبل کی حیثیت سے تعینات ایک اہلکار کی لاش کو جمعرات کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک درخت سے لٹکتی حالت میں بر آمد کیا گیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کانسٹیبل محمد اشرف ولد عبد المجید راتھر کی لاش کوبٹہ پورہ کانہامہ کے نزدیک بر آمد کیا گیا ۔
پری ہسپورہ پٹن میں تعینات مذکورہ اہلکار گذشتہ رات سے لاپتہ تھا۔