بانہال // سب ڈویژن رام سو ہیڈکواٹر پر سینکڑوں لوگوں نے مختلف مانگوں کو لیکر احتجاجی مظاہرے کئے جس کی صدارت مولانا عطا محمد کٹوچ کررہے تھے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ رام سو کیلئے منظور کئے گئے ماڈل سکول کی تعمیر میں کی جارہی تاخیر کے خلاف یہ احتجاج کیا گیا ہے اور مکمل ہڑتال کی گئی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر رام سو میں ماڈل سکول کی تعمیر میں مزید تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل سکول کی رامسو میں تعمیر کے بجائے سیاسی بنیادوں پر کسی اور علاقے میں تعمیر کی باتیں کی جارہی ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ماڈل سکول کی مانگ اور فوری تعمیر کیلئے شاہراہ پر احتجاجی ریلی نکالی اور بعد میں پولیس گراونڈ میں بھاری جلسے سے مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر شگن چکہ سربگھنی رامسو مگرکوٹ اور اکڑال پوگل پرستان کے لوگ شامل تھے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ کچھ افسران اس سکول کی منتقل کرنے کے درپے ہیں جس کے خلاف رامسو سب ڈویژن کے لوگ انصاف کیلئے عدلیہ کا درواز کھٹکٹھائیں گے۔ اس موقع پر مولانا عطا محمد کٹوچ،, راجیش گپتا اور ریاض احمد میر کے علاوہ کئی لیڈر موجود تھے۔ انہوں نے مقامی افسروں کی وساطت سے اعلی حکام کو ایک یاداشت بھی پیش کی ۔