کپوارہ//سر حدی ضلع کپواہ کے کئی علاقوں میں گزشتہ ایک مہینے سے جنگلی جانوروں میں متعدد بستیو ں میں داخل ہو نے سے خوف و دہشت پھیل چکی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماور کے ہانگا علاقے میں اتوار کو دن دہاڑے ایک خوار تیندوے نے بستی میں داخل ہوکر مرحوم غلام رسول بٹ کے رہائشی مکان میں پناہ لی جس کے نتیجے میں مکینو ں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ۔عینی شاہدین نے بتا یا کہ تیندوے کو بھگانے کے لئے مقامی لوگو ں نے ہاتھو ں میں لاٹھیا ں اور کلہاڑیا ں اٹھائیں اور مکان کو گھیرے میں لیا جس میں تیندوے نے پناہ لے رکھی تھی ۔جو ں ہی لوگ آگے بڑھے تو تیندوے نے ان پر حملہ کر کے مالک مکان الطاف احمد بٹ سمیت ،فاروق احمد اور ایک شہری کو زخمی کیا جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔مکان میں تیندوے کی پناہ کی خبر مقامی پولیس اور وائلڈ لائف محکمہ کو اطلاع دی گئی جس کے بعد انہو ں نے جائے موقع پر پہنچ کر تیندوے کو پکڑنے کے لئے کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات مو صول ہونے تک جاری تھی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانورو ں نے ماور اور اس کے ملحقہ علاقوں کی بستیو ں میں داخل ہوکرخوف و دہشت پھیل چکا ہے اور لوگ اپنے گھرو ں سے باہر آنے میں خوف محسوس کرتے ہیں۔