عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں مانو ٹیچرس ایسوسی ایشن (مانوٹا) کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صدر نشین الیکشن کمیٹی پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب ڈاکٹر شبانہ کیسر مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئیں ہیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر صلاح الدین سید ، نائب صدر؛ ڈاکٹر اشونی ،جنرل سکریٹری، چوالہ متیالہ را، خازن ؛ ڈاکٹر صمد تاژے وڈیکیل، جوائنٹ سکریٹری (انتظامی) اور مجاہد پاشاہ سید جوائنٹ سکریٹری (تشہیر) کے عہدہ پر منتخب ہوئے۔