عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی جانب 4 سے 6 فروری 2025 تک کیمرہ اور لائٹنگ تکنیک پر ایک تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ آئی ایم سی پرویو تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس ورکشاپ کا عنوان “ویژن ٹواسکرین: اے ڈیجیٹل وے”ہے۔ آئی ایم سی کے ڈائرکٹر رضوان احمد کے مطابق، رجسٹریشن صرف30 شرکاء کے لیے ہے جس کے لیے پہلے آئیے، پہلے پائیں کی بنیاد ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 فروری 2025 دوپہر دو بجے تک مقرر ہے۔ بیرونی شرکاء 1500 روپے (بشمول جی ایس ٹی) کی فیس کے ساتھ رجسٹر کر سکتے ہیں۔ پدم شری اے کے بیر، مایا نازفلمساز اور متعدد نیشنل ایوارڈ یافتہ سنیماٹوگرافر اور فلم ساز جو بصری کہانی سنانے میں مہارت کیلئے جانے جاتے ہیں اور رام سہائے، NFDC (سابقہ فلمز ڈویڑن) ، وزارت انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ، حکومت ہند ، کے سنیماٹوگرافرورکے سیشنس تفصیلی تکنیکی معلومات اور عملی مظاہرے فراہم کریں گے۔ مزید تفصیلات
کے 8587900804 یا [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔