عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد// مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تحت بی ایڈ(فاصلاتی طرز)میں تعلیمی سال 2024-25 کیلئے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ برسرکار اساتذہ اور روایتی طرز پر ڈی ایل ایڈ کامیاب طلبہ اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde اور داخلہ پورٹل https://manuuadmission.samarth.edu.in/24 پر دستیاب ہیں۔درخواست فارم رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرنا ہوگا۔ امیدواروں کاانتخاب اہلیتی امتحان(ET)کی بنیادپرہوگا۔آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30؍اکتوبر 2024 ہے۔ تفصیلات ویب سائٹ manuu.edu.in/dde موجود ای پراسپیکٹس دیکھی جاسکتی ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے طلبہ ہیلپ لائن نمبر040-23008463 یا 040-23120600 ڈائل کر کے ایکسٹینشن نمبر 2207 یا 2208 پرصبح9:30بجے سے شام 5:30 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔