عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ڈین بہبودی طلبہ کی جانب سے ثقافتی سرگرمی مرکز میں “ہر گھر ترنگا” مہم کے تحت رنگولی مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے میں طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پہلا مقام ایم اے(جے ایم سی) کے طلبہ محمد الطاف عالم، صالحہ وسیم اور اروشی ناز نے، جبکہ دوسرا مقام ڈی ایل ایڈ کے طلبہ افضل انصاری، شاہد رضا اور محمد دلنواز شریف حاصل کیا۔ تیسرا مقام ڈی ایل ایڈ کی طالبات عائشہ خاتون، مسکان بیگم اور عالیہ خاتون نے اپنے نام کیا۔ ڈاکٹر جرار احمد (صدر، فائن آرٹس کلب) اور محترمہ نسرین احمد(منٹور فائن آرٹس کلب)کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں شرکاکے قومی علامات اور ثقافتی روایات کو رنگولی کے ذریعے فنکارانہ انداز میں پیش کیا۔