عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں انٹرنس کی بنیاد پر پی جی کورسز میں داخلوں کا آخری مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے انٹرنس ٹیسٹ کامیاب کیا لیکن سیٹ حاصل نہ کرپائے تھے ،ان کے لیے ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں فیس ادا نہ کر پانے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے مطابق داخلے کے خواہشمند طلبہ 24 جولائی کو پورٹل پر آن لائن فارم داخل کرسکتے ہیں۔ منتخبہ طلبہ کی فہرست 25 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ 26 جولائی کو دستیاب نشستوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اسناد کی تنقیح 31 جولائی کو ہوگی۔ منتخبہ امیدواروں کی فہرست 2 اگست کو جاری کی جائے گی۔ 2 اور 3 اگست کو فیس داخل کرنے کا موقع رہے گا۔ 4 اگست سے باضابطہ کلاسس کا آغاز ہوگا۔مزید تفصیلات کے متعلقہ شعبوں کے صدور سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ داخلے کی درخواستیں اور دیگر تفصیلات manuu.edu.in پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ داخلوں کے متعلق طلبہ کی رہبری کے لیے قائم کردہ ہیلپ ڈیسک کے اس فون نمبر040-23006612، ایکسٹنشن 1801 پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔