عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد// ڈاکٹر شرافت حسین کمپنی کے کو فائونڈر اور ڈائرکٹر ہیں۔ انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ سے ایم بی اے کا کورس مکمل کیا۔ یو جی سی کا نیٹ امتحان پاس کرنے کے بعد مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے ہی ڈاکٹریٹ(پی ایچ ڈی) کی تعلیم مکمل کی اور آج ڈاکٹر شرافت حسین دبئی میں واقع امریکی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کارگزار ہیں۔ ڈاکٹر شرافت حسین کے مطابق اردو یونیورسٹی سے اردو میں تعلیم حاصل کر کے ایک امریکی یونیورسٹی میں ملازمت کرتے ہوئے انہوں نے ثابت کیا کہ اردو میڈیم سے تعلیم کا حصول کسی طرح سے کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ اردو طلبہ کو آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شرافت حسین کی طرح مانو سے فارغ بیشتر طلبا ملک و بیرون ملک اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس شعبے کے تحت چار سالہ بی کام جنرل اور بی کام ITEP بھی چلایا جاتا ہے۔مانو کے ایم بی اے (پوسٹ گریجویٹ) پروگرام میں داخلہ کے لیے طالب علم کو کسی بھی مضمون میں 50 فیصد نشانات سے گریجویشن کامیاب ہونا لازمی ہے۔ اس کورس میں نشستوں کی کل تعداد 120 ہے۔ داخلہ انٹرنس میں رینک کی بنیاد پر دیئے جاتے ہیں۔ داخلہ فارم آن لائن یونیورسٹی کے پورٹل پر داخل کرنا ہوگا۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی 2024 ہے۔ کورس کے متعلق مزید تفصیلات اور رہبری کے لیے ان فون نمبرات 9849325765 اور 9849847434 پر رابطہ کریں۔