شوپیان // پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر وادی میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔جمعہ کے روز بعد نماز شوپیان کے مانلو گاؤں میں فورسز اور اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھیںجس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے تھے ۔اسکے بعد پولیس نے جمعہ کی شب قریب ساڑھے بارہ بجے گائوں میں اندھادھند چھاپہ مار کارروائی کے دوران گائوں میں4 جوانوںکی گرفتاری عمل میںلائی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرفتار کئے گئے افراد میں ایک لڑکے کی عمر صرف دس سال ہے۔گرفتار افراد میںمحمد یوسف ولد منظور ڈار عمر( 23)،محمد ایوب شیخ ولد عبدالرشید شیخ عمر( 19)،معراج الدین ولد غلام محمد ڈار عمر( 25 ) اور ایک کمسن لڑکا جسکی عمر صرف 10سال ہے ، تاہم اسکا نام معلوم نہیں ہوسکا۔