Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مانسون پارلیمانی اجلاس | حکومت8سے زیادہ بل پیش کرے گی | اپوزیشن کی مرکز کو گھیرنے کی تیاریاں

Towseef
Last updated: July 16, 2025 10:04 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزڈیسک

نئی دہلی//21جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران مرکز کی نریندر مودی حکومت ٹیکس، تعلیم، کھیل، معدنی پالیسی اور بندرگاہوں سے متعلق کئی اہم بل ایوان میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ان بلوں کو منظور کرا کر قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق مانسون اجلاس میں جو اہم بل پیش کیے جانے والے ہیں ان میں منی پور اشیا و خدمات ٹیکس (ترمیمی) بل 2025، جن وشواس (ترمیمی) بل 2025، انڈین انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2025، ٹیکسیشن قانون (ترمیمی) بل 2025، جیو ہیریٹیج سائٹس اور جیو ریمینز (تحفظ و رکھ رکھاؤ) بل 2025، معدنیات و کان (ترمیمی) بل 2025، اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔ان کے علاوہ، حکومت مرچنٹ شپنگ بل 2024، ہندوستانی بندرگاہ بل 2025، انکم ٹیکس بل 2025 اور گوا میں درج فہرست قبائل کی اسمبلی حلقوں میں نمائندگی سے متعلق بل 2024 کو بھی منظوری کے لیے پیش کرنے کی تیاری میں ہے۔یہ تمام بل ملک کی اقتصادی، تعلیمی اور اسپورٹس پالیسی میں اہم تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ خاص طور پر جیو ہیریٹیج سائٹس سے متعلق بل کے ذریعے قدرتی ورثے کے تحفظ کو قانونی تحفظ ملنے کی امید ہے۔ اسی طرح اینٹی ڈوپنگ قانون میں ترامیم سے کھیلوں میں شفافیت لانے کی کوشش کی جائے گی۔اس مرتبہ پارلیمنٹ کے سبھی اراکین کو اجلاس سے متعلق نوٹس اور اطلاعات ’ممبرس پورٹل‘ کے ذریعے بھیجی گئی ہیں۔ قانون سازی شاخ کے مطابق تمام شیڈول اور تفصیلات ڈیجیٹل طور پر فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ اجلاس کی کارروائی میں سہولت ہو۔پہلے یہ اجلاس 12 اگست تک طے تھا لیکن اب اس میں 9 دن کی توسیع کر دی گئی ہے اور یہ 21 اگست تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران 13 اور 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں، خاص طور پر کانگریس، اس اجلاس میں مرکزی حکومت کو کئی ایشوز پر گھیرنے کی تیاری میں ہیں۔ ان میں بہار میں ووٹر لسٹ میں مبینہ چھیڑ چھاڑ، آپریشن سندور اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں۔ سونیا گاندھی کی قیادت میں 15 جولائی کو کانگریس پارلیمانی اسٹریٹجک گروپ کی میٹنگ بھی اسی مقصد کے لیے بلائی گئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے مجوزہ بل جہاں ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش ہیں، وہیں اپوزیشن ان پر سخت سوالات اٹھا سکتی ہے، جس کے باعث پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں گرما گرم بحث کے آثار نمایاں ہیں۔

کارروائی چلانا حکومت کی ذمہ داری : کانگریس

یواین آئی

نئی دہلی// پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ٹھیک پہلے کانگریس نے حکومت سے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کو بحسن وخوبی چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اپوزیشن کے ساتھ اتفاق رائے سے کام کرنا ضروری ہے۔ کانگریس کے میڈیا سیل کے انچارج جے رام رمیش نے بدھ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو بحسن و خوبی چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاس کے لیے حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ اتفاق سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ اس حکومت نے پہلے ایسا نہیں کیا اور دوسری پارٹیوں کو کوئی اہمیت نہیں دی اور حکومت کوئی بھی بل اچانک لاتی ہے اور اسے بغیر بحث کے پارلیمنٹ میں پاس کروا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی اسی صورت میں صحیح طریقے سے چل پائے گی جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہو اور یہ اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہر حکومت میں ایسا ہوتا رہا ہے اور ہم نے متعدد وزرائے اعظم کے دور میں ایسا ہی ہوتا دیکھا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے گزشتہ 11 سالوں میں جس طرح سے پارلیمنٹ میں اچانک بل پیش کیے جاتے ہیں، اور اس کو فوری طور پر پاس کرنے کے لیے کہا جاتا ہے، جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

برصغیر

اترپردیش میں صفرانکم ٹیکس دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کئی مقامات پرانکم ٹیکس کے چھاپے،3500سے زیادہ گھیرے میں

July 16, 2025
برصغیر

ہماچل میں طوفانی بارشوں سے تباہی | 106 افراد ہلاک، 1000 کروڑ کا نقصان

July 16, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں رُکن پارلیمان روح اللہ مہدی کا کشمیر کیلئے براہ راست ریل رابطے کا مطالبہ

July 16, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ

July 16, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?