عظمیٰ نیوز سروس
مانسبل //ہندوستان کے ریشم کی زراعت کے بھرپور ورثے کو اس کے بڑھتے ہوئے سیاحتی شعبے کے ساتھ ملانے کے لیے ایک تاریخی اقدام میں مرکزی ٹیکسٹائل سیکریٹری نیلم شامی رائونے منگل کو مانسبل گاندربل میں سنٹرل سلک بورڈ کے دی بیج فارم (CSB-P4-BSF)میں اپنی نوعیت کے پہلے سیری ایکو ٹورازم پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ قدرتی فارم کو ایک خوبصورت ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو خطے میں پائیدار ترقی کو فروغ دیتے کیلئے ایک منفرد مقام فراہم ہو۔مرکزی سکریٹری کے ساتھ پدمنی سنگلا جوائنٹ سکریٹری وزارت ٹیکسٹائل بھی تھیں۔ مانسبل میں سیری ٹورازم پروجیکٹ زرعی ماحولیاتی سیاحت کا ایک اہم تصور ہے جو سیاحوں کو شہتوت کی کاشت اور ریشم کے کیڑے پالنے سے لے کر کوکون کی ریلنگ اور بنائی کے آخری مراحل تک “مٹی سے ریشم” کے سفر سے جوڑتا ہے۔ یہ فارم سیاحوں کی کشش اور علم کے مرکز دونوں میں اضافہ کرتا ہے، جو ریشم کی صنعت کی بنیاد رکھنے والی حیاتیاتی تنوع اور تحقیق کو ظاہر کرتا ہے۔