عظمیٰ نیوز سروس
گاندربل// ڈپٹی کمشنر گاندربل، شیامبیر نے کل مانسبل میں جموں اینڈ کشمیر بینک کی آٹومیٹڈ ٹیلر مشین (اے ٹی ایم) کا افتتاح کیا۔کیش ڈسپنسنگ ٹرمینل کا افتتاح بینک کے زونل ہیڈ (بڈگام/گاندربل) سعادت حسین، پی آر آئیز، اور رہائشیوں کی موجودگی میں کیا گیا، جس میں بینک کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ بنک صارفین کے ایک اچھے اجتماع میں شرکت کی۔ ڈی سی نے علاقے کی مجموعی ترقی اور بہبود کے لیے بینکنگ خدمات تک آسان رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے جموں و کشمیر بینک کی اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور ضلع کے دور دراز علاقوں تک پہنچنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ سعادت حسین نے کہا کہ نیا افتتاح کیا گیا اے ٹی ایم مانسبل کے لوگوں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو آسان بینکنگ خدمات فراہم کرے گا۔ یہ رہائشیوں کو نقد رقم نکالنے، اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کرنے اور دور دراز کی بینکوں کی برانچوں کا سفر کیے بغیر مختلف دیگر لین دین کرنے کے قابل بنائے گا۔