کنگن//سندھ فارسٹ ڈویژن کے مانسبل رےنج مےں سر سبز درخت کاٹنے کا عمل جاری ہے اوربعد میں یہ تعمےراتی لکڑی ارہامہ ،منی گام، ےار مقام ،اندرون اور چھتر گل علاقوں مےں مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داندوار ،گوٹھ دوب ،ستواس ، بنواس اور سندری بال کے کمپارٹمنٹوں مےں گذشتہ کئی ماہ سے ےہ کام بڑے پےمانے پر کےا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ان سرسبز درختوں کی لوٹ پر تشوےش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر عظمیٰ کو کئی لوگوں نے اس ضمن میں بتایا کہ اگر اس غےر قانونی کام کو فوری طور نہیں روکا گیا تو اس قومی اثاثے کا نا م و نشان کہےں دےکھنے کو نہےں ملے گا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ چھتر گل علاقے کے کمپارٹمنٹ نمبر6اور7مےں پچھلے کئی دنوں سے آگ جاری ہے جس کو بجھانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے۔اس سلسلے مےں چےف کنزر وےٹر کشمےر نثار احمد درزی نے کشمیر عظمیٰ کو بتاےا کہ وہ چھتر گل کی طرف اےک ٹےم روانہ کررہے ہےں تاکہ مکمل جانکاری حاصل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے لئے لوگوں کو بھی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی مدد کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔