نئی دہلی//مالی سال 2021-22 میں ملک میں بینک کریڈٹ میں 10,458 ارب روپے کا اضافہ درج کیا گیا، جو پچھلے سال کے دوران 5767 ارب روپے کے اضافہ کا 1.8 گنا ہے۔یہ معلومات اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے چیف اکانومسٹ سومیا کانتی گھوش کے ذریعہ تیار کردہ ایس بی آئی ریسرچ کی ایکوریپ رپورٹ میں دی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس ایم ای اور انفراسٹرکچر سیکٹر کو بینک لون میں 2,300 ارب روپے کازبردست اضافہ ہوا، جبکہ ہاسنگ اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے شعبے این بی ایف سی کو بینک قرض میں سال کے دوران 2,000 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔(یو این آئی)