ممبئی//مالیگاؤں میں ستمبر 2008 میں ہونے والے بم دھماکہ کیس میں آج ایک خصوصی عدالت نے جرنل پروہت اور سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکراور دیگر پانچ کے خلاف فردجرم دائر کی ہے ۔ان کے خلاف یواے پی اے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت فردجرم عائد کی گئی ہے ۔ این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج ونودپادیلکرنے ملزمین کیخلاف فردجرم عائد کی۔ان ملزمین کیخلاف یواے پی اے کے تحت دہشتنگردانہ معاملہ اورتعزیرات ہند کی دیگردفعات کے تحت فرد جرم دائر کی گئی ہے ۔پروہت اور سادھوی کے علاوہ میجررمیش اپادھیائے ، اجے رائیکر، سدھاکرددیودی ،سدھاکر چترویدی اورسمیر کلکرنی شامل ہیں۔ جج کے ذریعہ فردجرم پڑھے جانے دورا تمام ملزمین عدالت میں موجود تھے ۔واضح رہے کہ مہاراشٹر کے پاورکوم کے لیے مشہور مالیگائوں شہر میں 29 اکتوبر کو دھماکہ میں ایک آٹھ افرادجان بحق ہوئے ، دھماکہ ایک مسجد کے قریب ہواتھا۔ ممبئی سے مالیگاؤں تقریباً دوسو کلومیٹر فاصلہ پر ہے ۔۔