مہور//پولیس نے عوام کے ساتھ بہترروابط قائم کرنے اورسماج کو جرائم سے پاک بنانے کے لئے تحصیل مہورکے مالیکوٹ میں عوام۔ پولیس اجلاس منعقد کیاجس کی سربراہی ایس ڈی پی اومہوراسلم میراورایس ایچ او چسانہ گوروندر سنگھ کررہے تھے ۔ اس دوران میٹنگ میں معزز شہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ مقررین نے پولیس افسران کومسائل کی جانکاری دی اور انہیں حل کرنے پر زور دیا۔ اس موقعہ پر پولیس افسران نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن وقانون کی صورتحال کوبرقراررکھنے کے لئے سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں پولیس کوبروقت اطلاع دیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے سماج کوجرائم سے پاک بنایاجاسکتاہے۔ اس موقعہ پر پولیس افسران نے گوں کومسائل متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ اٹھاکر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔