سرنکوٹ // گزشتہ روز دوپہر ایک بجے کے قریب پونچھ جموں شاہراہ پر سنئی کے قریب ایک مالبردار ٹرک کے پچھلے پہئے نکل گئے جس کی وجہ سے دونوں طرف طویل جام لگ تیا اور گاڑیاں بارہ گھنٹے تک گاڑیاں ایک ہی جگہ رکی رہیں۔ٹرک سڑک کے بیچوں بیچ لڑھک گیاتھا جس کو وہاںسے ہٹانے میں بھی بہت زیادہ وقت لگا۔اس دوران مسافروں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اورطویل جام نظر آیا۔بعد میںسرنکوٹ سے ڈی وائی ایس پی اصغر علی ملک اور نائب تحصیلدار لسانہ رشید چوہان موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے مشینوں کے ذریعہ ٹرک کو وہاں سے ہٹایالیکن اس دوران رات کے بارہ بج چکے تھے اور ہزاروں مسافردرماندہ تھے ۔