ماضی میں خرابیاں ہوئیں، پرانے کشمیر کو بحال کرنے کی ضرورت

Towseef
3 Min Read

کشمیر میرا دوسرا گھر، علم کے بغیر حقوق کا کوئی فائدہ نہیں: چیف جسٹس

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// ہندوستان کے چیف جسٹس بی آر گوائی نے اتوار کو شہریوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علم کے بغیر حقوق کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کی شمالی زون علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوںنے یہ بھی کہا کہ ماضی کی خرابیوں کو ختم کرنے اور پرانے کشمیر کو بحال کرنے کی ضرورت ہے جہاں تمام کمیونٹیز ہم آہنگی کے ساتھ رہتے تھے۔گوائی نے کہا”ججوں اور وکلا کو مل کر ملک کے آخری شہری کے لئے انصاف کو یقینی بنانا ہے۔ اتھارٹی اس سمت میں کام کرتا ہے، اور ہم نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے کام کو ملک کے دور دراز علاقوں تک لے جانے کی کوشش کرتے ہیں – خواہ وہ لداخ میں ہو، شمال مشرق یا راجستھان میں۔ جب تک لوگوں کو اپنے حقوق کا علم نہیں ہے، حقوق کا کوئی فائدہ نہیں ہے،” ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے 35 سالوں میں کشمیر کی صورتحال کے واضح حوالہ میں، سی جے آئی نے کہا کہ ایسی خرابیاں ہوئی ہیں جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔”یہاں خرابیاں ہوئی ہیں، لیکن ہمیں ان کو دور کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ ججوں اور وکلا کے درمیان یہ مکالمہ ایک نیا نقطہ نظر دے گا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پروگرام روایتی کشمیر کی تعمیر نو میں مدد کرے گا جہاں تمام کمیونٹیز – ہندو، مسلمان اور سکھ – ایک ساتھ رہتے تھے،” ۔انہوں نے کہا کہ “ملک کے آئین کے ذریعے، ہم نے خود سے سیاسی، سماجی اور معاشی انصاف کا وعدہ کیا ہے۔ ہم یہ دیکھنے کے پابند ہیں کہ انصاف اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ ہو، قانونی برادری کو آئین کی حقیقی اقدار سے وابستگی کی ضرورت ہے۔”جموں و کشمیر اور لداخ کے اپنے سابقہ دوروں کی یاد تازہ کرتے ہوئے چیف جسٹس گوائی نے کہا کہ انہیں دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں سے بے پناہ پیار ملا ہے۔انہوں نے کہا”مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے آبائی شہر میں آیا ہوں، مجھ پر جو پیار اور محبت کی بارش ہوئی اس کے لئے میں شکر گزار ہوں، میں جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام حصوں میں گیا ہوں، یہاں کی تصوف کی روایت سیکولرازم کو فروغ دیتی ہے جیسا کہ ہندوستان کے آئین میں درج ہے، تمام مذاہب کے لوگ یہاں درگاہوں اور مندروں اور دیگر مذہبی مقامات پر جاتے ہیں،” ۔

Share This Article