سرینگر// ماس مومنٹ نے تنظیم کے چیئرمین مولوی بشیر عرفانی اور دیگر لیڈروں کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔بیان کے مطابق ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی نے کہا کہ تنظیم کے چیئرمین مولوی بشیر عرفانی،چیف آرگنائزرعبدارشید لون کے علاوہ امتیاز احمد اور زاہد احمد کو10فروری کو اس وقت کپوارہ میں گرفتار کیا گیا،جب وہ محمد مقبول بٹ کی برسی کے سلسلے میں کپوارہ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مولوی بشیر عرفانی اور انکے ساتھیوں کو بعد ازاں کپوارہ جیل منتقل کیا گیا۔ خاتون لیڈر نیمولوی بشیر عرفانی اور انکے ہمراہ گرفتار کئے گئے دیگر نظر بندوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔