سرینگر// ریاستی پولیس سربراہ نے مارے گئے پولیس اہلکاروں کے بچوں کے سکول فیس میں 50فی صد چھوٹ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹرایس پی وید نے مارے گئے پولیس اہلکاروں کے بچوں جوکہ پولیس پبلک سکولز میں زیر تعلیم ہیں ،کے سکول فیس میں 50فی صد چھوٹ دینے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔منیجمنٹ کمیٹی پولیس پبلک سکولز کی چیرپرسن بھارتی وید کی طرف سے ملنے والی سفارشات کے بعد یہ احکامات جاری ہوئے ۔