یو این آئی
ماسکو// نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے بدھ کو نیدرلینڈز (ڈچ) کے وزیر اعظم مارک روٹے کو تنظیم کا اگلا سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کی تصدیق کر دی۔نیٹو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اتحادیوں نے روٹے کو نیٹو کا اگلا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جینز اسٹولٹن برگ کی جگہ لیں گے، جن کی مدت ملازمت یکم اکتوبر کو ختم ہو گی۔