سرینگر//لیگل میٹرالوجی محکمے نے شہر سرینگر کے مختلف علاقوں بٹہ مالو، برتھنہ، پارمپورہ، شالہ ٹینگ، پانتہ چھوک اوردیگر علاقوں کے بازاروں کا معائنہ کیا۔اس دوران لیگل میٹرالوجی قوانین کی خلاف ورزی میںملوث کئی دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔جب کہ 5معاملات کے سلسلے میں 2800روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔لیگل میٹرالوجی محکمے نے تاجروں اوردکانداروں اورسبزی فروشوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری ،ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ خوری اورگلی سڑی سبزیاں فروخت کرنے سے اجتناب کریں ورنہ اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔