عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جمکیش وہیکلیڈز(کشمیر)پرائیویٹ لمیٹڈنے ماروتی سوزوکی کی نئی گاڑی’’VICTORIS‘‘کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر سی جی ایم بزنس ڈیولپمنٹ (جے اینڈ کے بینک)کشمیرسنیت کماراور منیجنگ ڈائریکٹر جمکیش وہیکلیڈزعرفان احمد ناروری نے کمپنی کے ملازمین اور جموں و کشمیر بینک، ایس بی آئی، ایم اینڈ ایم فائنانس، چولا منڈلم فائنانس اور پی این بی سمیت بڑے مالیاتی اداروں کے سینئر نمائندوں کے علاوہ کئی صارفین اور مہمانوں کی موجودگی میں نقاب کشائی عمل میں لائی۔یہ نئی گاڑی اپنے جدید ڈیجیٹل انضمام کے ساتھ نمایاں ہے، جو’ہمیشہ آن لائن، ہمیشہ چلتے پھرتے‘طرز زندگی کا تجربہ پیش کرتی ہے۔ سینئر ایگزیکٹو آفیسر مارکیٹنگ اینڈ سیلز ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ پارتھو بنرجی کا اس ضمن میںکہنا ہے’’ہمیں اس مہینے کے شروع میں VICTORISکے آغاز کے بعد سے ہی ناقابل یقین ردعمل ملا ہے۔ اس خوشی کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہمیں VICTORIS کی ابتدائی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’اپنی مضبوط کارکردگی، 5اسٹار سیفٹی اور جدید خصوصیات کے ساتھ، وکٹوریس کے پاس واقعی سب کچھ ہے ، جو اسے آج کے نوجوان SUVصارفین کے لیے قابل رسائی بناتا ہے ‘‘۔