عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر میںماروتی سوزوکے معروف ڈیلرجمکش وہیکلیڈ (کشمیر) پرائیویٹ لمیٹڈ نے کاروں کی ایک بڑی ڈیلیوری مہم کا انعقاد کیا۔کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر سری نگر میں ماروتی نیو ایپک سوئفٹ(New Epic Swift ) کی ڈیلوری کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا آغاز جمکش وہیکلیڈپرائیویٹ لمیٹڈ کے سی جی ایم اے آر بٹ نے انتظامی عملے کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر گاہکوں اور گاڑیوں کے شائقین کا ایک بڑا اجتماع موجود تھا، جس کے دوران پچاس ماروتی سوئفٹس فراہم کی گئیں۔