عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//’آلٹوکے 10گرینڈڈیلیوری فیسٹول‘کے دوران مارو تی سو زوکی نے ایک تقریب میں222گاڑیوں کی چابیان گاہکوں کو سونپ دیں۔اس موقعہ پر ماروتی سوزوکی سیلزوسروس نیٹ ورک نے گاہکوں کوتحائف بھی پیش کئے۔تین خوش قسمت گاہکوںنے بمپرپرائزجیت کرLEDٹی وی گھر لیا۔ماروتی سوزوکی کے شریک ڈیلرہائی لینڈ آٹو،جیم کیش وہیکل ایڈس،کشمیر پرائیویٹ لمیٹڈاورپیکس آٹوپرائیویٹ لمیٹڈآلٹوکے10فیسٹول گرینڈ ڈیلیوری فیسٹول میں حصہ لیا۔خطے میں ڈیلرشپ نیٹ ورک ماروتی کوموجودگی کو کامیاب بنانے میں اہم کردارنبھارہے ہیں۔اگست2022میں لانچ کی گئی ماروتی سوزوکی آلٹوK10کوگاہکوں میں زبردست مقبولیت حاصل ہوئی اور صرف ایک سال میں ماروتی سوزوکی نے نئی آلٹوK10گاڑیاں فروخت کی ہیں۔گرینڈ ڈیلوری تقریب میںکمشنر میونسپل کارپوریشن اطہر عامر خان اور جموں کشمیر بنک کے ریجنل منیجر اور سوزوکی کے ریجنل منیجر مہمانان خصوصی تھے۔
اطہر عامر نے کہا کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کے عمل کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ماہانہ1500کے قریب سزوکی کمپنی کی گاڑیاں ہوتی ہیں۔جموں کشمیر بنک ریجنل منیجر ریاض احمد وانی نے کہا کہ جموں کشمیر میں70فیصد کے قریب گاڑیاںجموں کشمیر بنک فائنانس کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بنک افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک یا دو روز میں کاروں کے فائنانس سے متعلق کیسوں کو نپٹائے۔ وانی نے سوزوکی کو مشورہ دیا کہ اب جب جموں کشمیر میںکاروں کے شعبے میں65 فیصد سوزوکی کا حصص ہے تو انہیں اپنے’سی ایس آر ‘ میں جموں کشمیر کے ٹریفک نظام میں بھی بہتری لانے کیلئے خرچ کرنا چاہیے۔جمکیش وکلیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان نروری نے سوزوکی کے ساتھ اپنے35برس کے سفر اور تجربے کا اشتراک کیا جبکہ پیکس آٹو موبائلز کے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیو سنگھ نے خریداروں کو نئی گاڑیاں خریدنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں اس کمپنی پر بھروسہ کیا اسی طرح مستقبل میں بھی کریں۔