یواین آئی
نئی دہلی// ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے اپنے ڈیکاربونائزیشن اور سب کے لیے خوشگوار موبلٹی کے تئیں اپنی وابستگی کو ظاہر کرتے ہوئے آج الیکٹرک موبلٹی میں انٹری کرتے ہوئے ایس یو وی ای وٹارا پیش کرے کا اعلان کیا۔کمپنی نے انڈیا موبلٹی گلوبل ایکسپو 2025میں ای فار می الیکٹرک ایکو سلوشن کے ساتھ اپنی پہلی ایس یو وی ای وٹارا کو پیش کیا ہے۔ یہ گاڑی ہارٹیک ای پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے۔سوزوکی کارپوریشن کے نمائندہ ڈائریکٹر اور صدر توشیہیرو سوزوکی نے کہا، “ہمارا مقصد تین بڑی حکمت عملیوں کے ذریعے صارفین کے لیے بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کو پرکشش بنانا ہے۔ پہلی حکمت عملی اعلیٰ کارکردگی کے لیے ایک خاص پلیٹ فارم بنانا ہے۔ دوسری، صارفین کی ضروریات کے مطابق درست مصنوعات کو ترقی دینا اور تیسری، عالمی معیشتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیداوار کو ایک ہی جگہ پر مرکوز کرنا۔ اس سمت میں ہم نے ہندوستان کو اس کی مصنوعات کے معیار اور پیمانے کی وجہ سے عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر منتخب کیا ہے۔ماروتی سوزوکی انڈیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، ہیساشی تاکوچی نے کہا، “ای وِٹارا ایک بالکل نئے پلیٹ فارم پر بنائی گئی گاڑی ہے جو خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ انتہائی موثر بیٹری پیک کے اختیارات کے ساتھ آتی ہے، جو ایک بار چارج کرنے پر 500 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج پیش کرتی ہے۔ ہم نے ای اٹارا کو کئی پریمیم اور ایڈوانسڈ فیچرز سے لیس کیا ہے جیسے کہ لیول 2اے ڈی اے ایس، انٹیگریٹڈ ڈیجیٹل ڈسپلے اور نیکسڈ جین سوزوکی کنیکٹ۔الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کو اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، “ہمارا مقصد صارفین کیلئے الیکٹرک ایکو سلوشنز تیار کرنا ہے۔