سرینگر // بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اور امور کشمیر کے انچارج رام مادھو آج سرینگر پہنچ رہے ہیں۔لوک سبھا چنائو سے قبل انکی آمد کو اہم تصور کیا جارہا ہے۔رام مادھو وادی میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں جائزہ لیں گے نیز امیدواروں کیساتھ بھی تبادلہ خیال بھی کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ انکے ساتھ اشوک کول بھی ہونگے۔بتایا جاتا ہے کہ وادی کی تین نشستوں کیلئے چنائو کے بارے میں وہ پارٹی لیڈران کیساتھ صلاح و مشورہ کرنے کیساتھ ساتھ کئی اہم سرگرمیوں کے بارے میں بھی گفت و شنید کریں گے۔