سرینگر// عالمی کک باکسنگ چیمپئن تجمل اسلام ،رولر ڈولپمنٹ سوسائٹی شمالی کشمیر کے وائس چیئرمین خواجہ محمد شفیع کے علاوہ متعدد لوگوں کو مادر مہربان ایواڑ سے نوازا گیا ہے۔ڈینٹل کالج سرینگر میں یوم والدین کے موقعہ رولر ڈولپمنٹ سوسائٹی کشمیر کی جانب سے منعقدہ مادرمہربان ایواڑ تقریب کے دوران کئی شخصیات کو ایواڑ سے نوازا گیا، اس دوران معتدد ورکروں اور عہدیداران کی دستار بندی بھی کی گئی ۔تقریب کے موقعہ پر پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ،ڈاکٹر مصطفی کمال ، اور مبارک گل بھی موجود تھے ۔سوسائٹی کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خواجہ محمد شفیع وائس چیئرمین شمالی کشمیر دھنی سیداں اوڑی عالمی کک باکسنگ چیمپئن تجمل اسلام ،150پوئنٹ خون کا عطیہ دینے والے شبیر حسین خان ، سوسائٹی کے حاجی محمد شفیع، کے علاوہ ختیجہ بیگم نامی خا توان جس نے دوسری لڑکیوں کی پرورش کے دوران خود شادی نہیں کی کو مادرے مہربان ایواڈ سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ تنظیم کیلئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی ایک ورکروں اور عہدیداروں کی دستار بندی کی گئی ۔تقریب کے موقعہ پر جہیز کی لعنت ، وادی میں بڑھتے ہوئے خود سوزی کے واقعات ، نشیلی ادویات کے استعمال پر سکولی طلاب نے مضامین اور مقالے پڑے ۔اس موقعہ پر مبارک گل نے کہا کہ مادر مہربان تقریب ریاست میں ہر سال منائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم وادی کے کونے کونے پر سرگرم ہے اور لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتی ہے ۔