سید اعجاز
ترال//ترال کے ماحچھہامہ نامی گائوں سے ناگہ بل تک رابط سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سڑک پر اب پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے اس دوران قصبے ترال کی متعدد اندرونی گلی کوچوں کی حالت بھی خراب کی جس کی وجہ سے لوگوں کو عبور ومرور میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے بتایا انہوں نے اس مسئلے کو محکمے کی نوٹس میں لایا ہے تاہم اس کے باجود بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ عوام کو خالی یقین دہانیاں دی جاتی ہے۔علاقے کے ناگہ بل،برن پتھری،ژن پارن،پیر محلہ،پاناڈی،وغیرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافروں نے بتایا سڑک اب مکمل طور ناقابل آمد رفت بن چکی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کے ساتھ ساتھ ڈارئیوروں کو بھی بھاری نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام لگایا ہے انہوں نے بتایا کہ سال روان کے گرم موسم میں سڑک پر میکڈم بچھایا جائاے گا جبکہ میکڈم بچھانے کے کل چند ہی دن باقی بچے ہیں ۔انہوں نے بتایا گرمی میں دن بدن شدت کم ہوتی جا رہی ہے اورلوگوں کو پریشانیوں میں اضافہ ہو تا ہے ۔ایک ڈارئیور نے بتایا پہلے سڑک کہلیل سے ناگہ بل تک خستہ حالت میں بھی تاہم اس دوران نا معلوم وجوہات کی بناء پر2.5میں سے ایک کلو میٹر پر میکڈم بچھایا گیا ارو باقی حصے کی حالے جوں کی توں ہے۔جبکہ ترال قصبے کا چہرہ بس اسٹینڈ ترال انتہائی خستہ حال ہوا ہے مسافروں اور ڈارئیوروں نے بتایا گزشتہ دنوں کی بارشوں اور تیز بہاو والے پانی نے بس اسٹینڈ کو اور زیادہ خستہ کر دیا ہے۔ادھر گول مسجد سے گفہ بل مسجد،عمر مسجد سے ہوتے ہوئے پاری بل تک چھوٹی چھوٹی سڑکیں انتہائی خستہ ہو چکی ہیں جن پر لوگ گزشتہ کئی سال سے تجدید مرمت کے منظر ہیں ۔