سرینگر//سینٹرل یونیوسٹی کے شعبہ مذہبی تعلیم کی جانب سے 5اور 6جولائی کو ’’ ماحول کا بچائو اور مذہب کا رول ‘‘ کے موضوع پر 2روزہ بین اقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی یونیوسٹیوں سے 50وفود شامل ہورہے ہیں جبکہ کانفرنس کا انعقادنئی دلی کے انسٹی چیوٹ آف ابجیکٹیو سٹڈیز کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ پروفیسر (ڈاکٹر) عبداللہ ا لہدین، سپر نالجین ایکسچینج، سعودی عرب اس موقعے پر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ پروفیسر لینارڈ جے سودکر، پروفیسر ٹیپل یونیوسٹی امریکہ کانفرنس میں ابتدائی خطہ پیش کریں گے۔ سینٹرل یونیوسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین کانفرنس کے سربراہ ہونگے ۔ کانفرنس میں بیرون مہمانوں کے علاوہ دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ کے مفتی نذیر احمد قاسمی بھی اسی موضوع پر وضاحت کریں گے۔ سینٹرل یونیوسٹی میں شعبہ مذہبی امورپروفیسر حمیداللہ مرزائی نے مذکورہ کانفرنس کو مذہبی تعلیم میں ایک بڑا موقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ مذہب ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانفرنس این ایل سی اوسرینگر، ڈاکٹر نصیر گروپ آف یونانی پنچکرمہ اسپتال ، رحیم گرینز سرینگر اور میزان پبلکیکشز سرینگر کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے۔