Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ماحول میں بہتری سب کی ذمہ داری

Mir Ajaz
Last updated: April 29, 2024 12:24 am
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

دن بہ دن یہ بات عیاں ہورہی ہے کہ قدرتی ماحول میں بگاڑ پیدا ہونے کی وجہ سے موسمی تغیّرات میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ کووِڈ کے وبائی قہر کے بعد اب موسمی تبدیلیوں کا سلسلہ بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔جس کی وجہ سے موسلا دھار بارشوں ،سیلابی ریلوں،آندھیوں ،شدت کی گرمیوں ،منجمند کرنے والی سردیوں اور برفانی طوفانوں کے باعث جہاں کرۂ ارض میں موجود ہر مخلوق کی حیات کو خاصا نقصان پہنچ رہا ہے ،وہیں مختلف ملکوں میں انسانی زندگی کے لئے مطلوب اہم غذائوں کی فصلیںبھی برباد ہورہی ہیں۔اس پر ستم یہ کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مصنوعی کھاد کا بہت زیادہ استعمال ہونے سے زمین کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ کہیں خشک سالی سے زرعی زمین بنجر ہو رہی ہے اور کہیں مصنوعی کھاد زرعی زمین کو متاثر کر رہی ہے۔جبکہ پہاڑیاں کھسکنے،چٹانیں گر آنے ،زمین و سڑکیں دُھنسنےسے نہ صرف بڑے پیمانے پر رہائشی مکانات اور دوسرےاملاک کا نقصان ہورہا ہے بلکہ انسانی جانیں بھی تلف ہورہی ہیں۔ اگرچہ اس معاملے میںہم یہ کہتے نہیں تھکتے کہ یہ سب کچھ قدرت کی طرف سےہورہا ہے، مگر اس حقیقت کو نظرانداز کر تے جارہے ہیں کہ ہم بھی اِس بگاڑ میں اضافے کے برابر کے شریک ہیں۔اکیسویں صدی کی دو دہائیوں میں ہونےوالی تحقیق اور اس ضمن میں ہونے والی کانفرنسیں بھی یہ ثابت کرچکی ہیں کہ کوئلے اور تیل کے بڑھتے ہوئے استعمال، مضر گیسز کے زبردست اخراج، دُھوئیں اور آلودگی سے فضائی ماحول شدید متاثر ہو رہا ہے۔ جبکہ ماہرین بھی بار بار گلوبل وارمنگ،گلوبل کولنگ اور موسمی تغیّرات کے حوالے سے دُنیا کو خبردار کرتےآ رہے ہیں کہ آلودہ پانی، سبزیوں، پھلوں اور غذائی اَجناس سے بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، جن سے بچّے اور معمّر افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔اُن کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اگر ماحول میں بگاڑ قدرتی عمل کا نتیجہ ہے تو پھر اس کا سدّباب بھی قدرتی طور پر ہوناچاہیے۔جبکہ کرۂ ارض پر قدرتی ماحول میں بگاڑ اور اس پر موجود حیاتیات کو درپیش مسائل انسانی عمل اور غیرقدرتی عوامل کا نتیجہ ہیں، جس کی وجہ سے فضا ،پانی اور زمین میں زہریلے اور کیمیائی مادّے شامل ہوتے جا رہے ہیں۔جس سے زمین کے فطری ماحول پر منفی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ ایٹمی بجلی گھر اور دیگر ایٹمی تنصیبات سے جوہری تاب کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔چنانچہ خلاء میں موجود موسمی سیّارچوں کی مدد سے حاصل شدہ اعداد و شمار سے بھی یہ واضح ہورہا ہے کہ گلوبل وارمنگ ایک کھلی حقیقت ہے، جس کی وجہ سے کرئہ اَرض کے موسم میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ بغور جائزہ لیا جائے توماحولیات میں بگاڑ میں جدید سرمایہ داری اور اجارہ دار نظام کا بھی ہاتھ ہے۔ بڑے کثیر القومی صنعتی ادارے اور کارپوریشنز غریب ممالک کے قدرتی وسائل اور معدنیات کا بے دریغ استحصال کررہےہیں اور ان وسائل پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی حرص میں بہت کچھ پامال کرتے جا رہے ہیں، جس سے غریب ملکوں کے معاشرے بھوک، پس ماندگی اور غربت کی بھٹی میںجھُلس رہے ہیں۔اگرچہ دُنیا کے زیادہ تر امیر ممالک تمام حقایق سے آگاہ ہیںلیکن اپنی زرگری اور دولت میں اضافے کی حرص کی وجہ سے ماحول میں سدھارلانے اور آلودگی میں کمی لانے پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔اپنی اس وادیٔ کشمیر میںشہر اور دیہات پر آبادی کے بڑھتے ہوئے دبائو، ذرائع نقل و حمل اور ٹریفک کے ہجوم کا بڑھتا ہوا مسئلہ بھی آلودگی میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ شہری آبادی میں اضافے کا دبائوجس تیزی سے بڑھ رہا ہے، اُس کے لیے شہر کے وسائل قطعی ناکافی ہیں۔ شہر اور مضافات کے کوڑے کرکٹ ،کچرے اور غلاظت کا بہت بڑا حصہ دریائےجہلم،ڈل ،و ولر اوردیگر جھیلوں کے علاوہ یہاں کے ندی نالوں اور چشموں میں ہی ڈالاجارہا ہے، ہمارے اس طرزِ عمل سے نہ صرف ان میں موجود آبی حیات کا ستیا ناس ہورہا ہے بلکہ اس سے آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور دیگر سماجی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ظاہر ہے کہ یہاں کی سرکاری انتظامیہ مسائل حل کرنے اور آلودگی میں اضافے کی روک تھام سے قاصر نظر آرہی ہےتو ضرورت اس بات کی ہے کہ اس خطۂ زمین کی سلامتی اور آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہم سب کو ضرور سوچنا چاہئے ، یہاں کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکرنے کی کوشش کرنی چاہئےاور آب و ہوا میں تبدیلی کو زماں اور مکاںکے تناظر میں پرکھنا چاہئے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?