عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ایلوانیا انرجیز 369 پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنا پہلا ہائپر لوکل مائیکرو ڈیلرشپ یونٹ کرناٹک کے علی پورہ علاقے میں قائم کیاہے ۔یہ پیش رفت کمپنی کے بانی و سی ای او کشمیری نژد صنعتکار عارف شفی خانیاری کی قیادت میں عمل میں آئی۔نیا یونٹ ’العباس آٹو موبائلز‘ کے نام سے شروع کیا گیا ہے، جس کے بانی جمال الدین عبد الجمال ہیں۔عارف شفیع خانیاری نے کہا کہ ’ایچ ایل ایم ڈی‘ماڈل کے ذریعے ہر شہر اور قصبے کو سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی اور یہ ماڈل مقامی کاروباریوں کو خودمختاری کا موقع دے گا۔کمپنی نے اعلان کیا کہ دہلی اور کشمیر میں جلد ہی مزید 2 یونٹس کا افتتاح کیا جائے گا، جس سے قومی سطح پر نیٹ ورک کو وسعت اور کشمیری کاروباریوں کو نئے مواقع حاصل ہوں گے۔ایلوانیا انرجیز کا ’ایچ ایل ایم ڈی‘ماڈل کم لاگت اور میک ان انڈیا ویژن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایک جامع اور ماحول دوست ای وی ایکو سسٹم قائم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔