سرینگر//قدرتی خوبصورتی اور ماحول کو سیاحت کے فروغ کیلئے محفوظ رکھنے پر زور دیتے ہوئے سیاحت کے وزیر تصدق حسین مفتی نے ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے تمام چیف ایگزیکٹیو افسروں سے تاکید کی کہ وہ سیاحت مقاما ت پر ماحول دوست بنیاد ی ڈھانچے کو معرض وجود میںلانے کے اقدامات کریں۔وزیر نے یہ ہدایات آج ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ افسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں جس میں ڈیولپمنٹ اتھارٹیوں کے سی ای اوز نے حصہ لیا۔وادی کشمیر کے تمام سی ای اوز نے اس موقعہ اپنے اپنے علاقوں میں قائم سیاحتی ڈھانچوں کو سہولیات کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اس موقعہ پر وزیر نے سی ای اوز سے تاکید کی کہ وہ سیاحتی مقامات پر کنکریٹ ڈھانچوں کی تعمیر میں کمی لائیںاور متعلقہ علاقے کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لئے اسی طرح کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کریںتاکہ ماحول صاف ستھرارہے۔ انہوں نے ریاست میں کثافت کو کم کرنے اور مقامی اور باہر سے آنے والے سیاحوں کے لئے قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنے کی ہدایت دی۔