Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ماحولیاتی تحفظ میں ہی ہماری بقا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ذرہ ذرہ ہے میرے کشمیر کا مہمان نواز
راہ میں پتھر کے ٹکڑوں نے دیا پانی مجھے
اللہ تعالیٰ نے ارضِ کشمیر کو دلکش و دل فریب، خوبصورت، دیدہ زیب مناظرسے نوازا ہے۔یہاں کا موسم ،ندی نالے، آبشار، یہاں کے پہاڑ، یہاں کی تہذیب، ثقافت، کلچر اور یہاں کی مہمان نوازی کی نظیر نہیں ملتی۔اسی لئے شُعراء، ادبا، دانشوروں نے کشمیر کو جنتِ بے نظیر کے القاب سے نوازا ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو شعور کے ساتھ تخلیق کیا اور اچھے بُرے کی تمیز انسان میں الہامی طور پیوست ہے ۔گو ہم یہ کہہ سکتے ہے کہ انسان کو یہ شعور ہے کہ اللہ نے جن خوبصورت دنیاوی مناظرسے اُسے نوازا ہے، ان کی بقاء کی حفاظت اور قدر کرنا ہر ذی شعور انسان کی انفرادی ذمہ داری ہے اور اگر کوئی طبقہ یا کوئی فرد اس خوبصورتی کو زک پہنچانے کی سعی کرے تو اُسے روکنا بھی ہماری  اجتماعی و انفرادی ذمہ داری ہے۔
 ہمارے سامنے شہرہ آفاق جھیل ڈل کی واضح مثال سامنے ہے۔ اگر ہم نے ابتدائی مراحل میں جھیل ڈل کی صاف صفائی کا خیال رکھا ہوتا تو آج حکومتِ وقت کو اربوں روپے اس کی بقاء پر ہر سال خرچ نہیں کرنے پڑتے ۔وہ پیسہ کشمیر کی ترقی میں کہیں اور کام آتا۔یہی حالت جھیل ولر، مانسبل جھیل اور بہت سارے مشہور جھیلوں کی ہے۔ ماہرین ماحولیات نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جھیل ڈل کا 75 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔جھیل ڈل اور دیگر جھیلوں کی شانِ رفتہ بحال کرنے کے لئے قائم کیا گیا ادارہ لاوڈا ہر سطح پر ناکام ہوگیا ہے اور جھیل کی آبی دنیا بھی بے حد متاثر ہوگئی ہے۔میرا آبائی علاقہ دریائے جہلم کے کنارے پرواقع ہے۔ والد محترم سے سُنا ہے کہ کم و بیش 30 سال پہلے تک دریائےجہلم کا پانی بنا کسی filtration کے پینے کے کام میں بھی لاتے تھےلیکن آج ہم بنا filter نل کا پانی استعمال کرنے سے گُریز کرتے ہیں۔ بقول شاعر ؎
اس گھر کو آگ لگی گھرکے چراغ سے
ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے۔سیاحت کشمیر کی معاشیات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اب امر ناتھ یاترا بھی شروع ہونے والی ہے۔ اُمید ہے کہ سرکاری محکمہ جات نے ماحولیاتی آلودگی سے وادی لدر کو صاف رکھنے کے لئے کوئی لائحہ عمل ترتیب دیا ہوگا۔
  کچھ دن پہلے حکومتِ وقت نے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی جو کچھ یوں ہے؛’’چیف سکریٹری نے محکمہ جنگلات،جو گیلے علاقوں میں ڈیجیٹل انوینٹری کی تیاری ، دستاویزات اور جو مقامی ڈیٹا بیس کی تیاری کا نوڈل محکمہ ہے،کو ہدایت کی کہ جموں وکشمیر کے مختلف گیلے علاقوں کی پروفائلنگ کرنے اور اس کے بعد انوویشنمنٹ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکٹ ، 1986 اور ویٹ لینڈ قواعد 2017 کے تحت تجویز کریں۔ محکمہ سے مزیدکہاگیا ہے کہ وہ مشتہر شدہ آبی پناہ گاہوںاور ان کے اثر و رسوخ کے زون میں سرگرمیوں کے ضابطے کی حکمت عملی تیار کریں ۔ اس کے علاوہ آبی وسائل کے پائیدار استعمال کے لئے تحفظ کے منصوبوں کی بھی سفارش کرے۔
  جموں و کشمیر میں کل 3754 آبی ذخائر موجود ہیں جن کو مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے ذریعہ کنٹرول کیا جارہا ہے جن میں جنگلات ، جنگلات کی زندگی ، مٹی اور پانی کے تحفظ ، اور مقامی حکومت کے ادارے شامل ہیں۔ چیف سکریٹری نے نوڈل ڈیپارٹ کو ہدایات جاری کی ہے کہ وولر ، جھیل ڈل ، نگین ، سرنسر ، مانسبل جھیلوں اور پرمنڈل کو بطور تحفظ شدہ آبی پناہ گاہوں کے دائرے میں لایا جائے۔ اُمید ہے کہ اب محکمہ سنجیدگی سے کام کر کے صدیوں سے چلی آ رہی روایت’’نئی بوتل میںپرانی شراب‘‘کو غلط ثابت کرے گا اور عملی طور کشمیر کے حسن کو دوبا لا کرنے والی ان آبی پناہ گاہوںکو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ کشمیر کی رعنائیاں برقرار رہ سکیں۔
فو ن نمبر۔9205000010 
ای میل۔[email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین

Related

مضامین

محرم الحرام اور سانحۂ کربلا سبق آموز

July 3, 2025
مضامین

محرم ایک عظمت والامہینہ فضیلت

July 3, 2025
مضامین

کربلا جرأت و عزیمت کا ابدی مظہر پیغام

July 3, 2025
مضامین

سیدنا حسین ؓ کی مہاجرت اور شہادت تجلیات ادراک

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?