سرینگر/کشمیر کے ایک اُبھرتے ہوئے ایتھلیٹ منان حسن وانی جو ایک معروف سائیکل سوار ہیں، نے سوپور سے سرینگر تک دوڑ لگاکر عالمی یوم ارض کے موقع پر لوگوں میں ماحولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوڑ کا اہتمام ماحولیاتی کارکنوں کی جنوب ایشائی والنٹر ایسوسی ایشن نے کیا تھا۔ منان وانی نے صبح سات بجے سوپور قصبے سے دوڑ شروع کی اور ساڑھے چار گھنٹوں میں پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ سرینگر پہنچے پر بمنہ میں حج ہاوس کے سامنے ساوتھ ایشن والنٹری ایسوسی ایشن آف اینوائرمنٹلسٹس (SAVAE) کے بانی بلال احمد پانڈو اور ساتھیوں نے انکا استقبال کیا بعد ازاں منتظمین نے وانی کو ایک مومنٹو اور سند پیش کی۔منان نے حل ہی میں سائیکل پرسوپور سے لداخ تک سفر طے کیا۔